30 اپریل 2012 - 19:30

ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي آئي اے اي اے ميں ايران کے نمائندے نے اعلان کيا ہے کہ ايران يورينيئم کي ا‌فزودگي کسي بھي صورت ميں بند نہيں کرے گا -

ابنا: ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي آئي اے اي اے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندے علي اصغر سلطانيہ نے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ يورينيئم کي ا‌فزودگي کسي بھي حال ميں بند نہيں کرے گا - انہوں نے اس سوال کے جواب ميں کہ کيا آئي اے اي اے کے انسپکٹر  تہران  کے مشرق ميں واقع پارچين فوجي مرکز کا معائنہ کرسکتے ہيں؟ کہا کہ ہر اقدام دوجانبہ اتفاق رائے کے مطابق عمل ميں آئے گا -

  آئي اے اي اے ميں ايران کے نمائندے علي اصغر سلطانيہ نے يہ بيان ايسي حالت ميں ديا ہے کہ ايران اور آئي اے اي اے کے درميان چودہ اور پندرہ مئي کو ويانا ميں نئے دور کے  مذاکرات ہونے والے ہيں - ان مذاکرات کا مقصد مسائل کے حل اور تعاون بڑھانے کے لئے طريقہ کار طے کرنا ہے -  ايران اور آئي اے اي اے کے ويانا مذاکرات ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے بغداد مذاکرات سے پہلے ہورہے ہيں - ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان مذاکرات کا پہلا مرحلہ چودہ اپريل کو استنبول ميں انجام پايا ہے - استنبول مذاکرات ميں طے پايا تھا کہ دونوں فريق مذاکرات کے دوسرے مرحلے  سے پہلے، خاص طور پر  ايٹمي مسئلے ميں تعاون کے پروگرام اور عمل درآمد کي حکمت عملي تيار کرکے تيئس مئي کو بغداد ميں ہونے والے مذاکرات ميں پيش کريں گے - 

 بہر حال آئي اے اي اے کے ساتھ ايران کے مذاکرات کا جاري رہنا اس حقيقت کي عکاسي کرتا ہے کہ ايران آئي اے اي اے کے ساتھ تعاون کے تعلق سے کسي محدوديت کا قائل نہيں ہے ليکن جيسا کہ آئي اے اي اے ميں ايران کے نمائندے علي اصغر سلطانيہ نے وضاحت کي ہے ، ايران اپنے مسلمہ ايٹمي حقوق سے ہرگز پيچـھے نہيں ہٹے گا  اور يہ وہ  حقوق ہيں جو اين پي ٹي کے تحت ايران کو حاصل ہيں- 

 اين پي ٹي ميں دو باتيں بيان کي گئ ہيں - ايک يہ کہ اين پي ٹي کا رکن بننے کے بعد ہر ملک کو اس معاہدے کے دائرے ميں رہتے ہوئے اور آئي اے اي اے کي نگراني ميں ، يورينيئم کي افزودگي سميت ايٹمي سائنس و ٹکنالوجي سے مکمل استفادے کا حق حاصل ہوجاتا ہے - اين پي ٹي ميں اسي کے ساتھ ايٹمي اسلحہ رکھنے والے تمام ملکوں سے مطالبہ کيا گيا ہے کہ ان ہتھياروں کو تلف کريں اور ايٹمي اسلحے کي عدم پيداوار اور عدم پھيلاؤ کي راہ ميں آگے بڑھيں - بنابريں اين پي ٹي کے دائرے ميں رہتے ہوئے ايران کو بھي پرامن مقاصد کے لئے ايٹمي توانائي اور ٹکنالوجي سے مکمل استفادے کا حق حاصل ہے - ايران اسي کے ساتھ دنيا کو ايٹمي اسلحے سے پاک کرنے کا خواہشمند ہے اور ديني و انساني اصولوں اور مذہبي عقيدے کے مطابق ايٹمي اسلحے کي تياري اور اس کے استعمال کو حرام سمجھتا ہے –.......

/169